Legal Help! 0333 915 6643
  1. Home
  2. Updates
  3. No super tax on ancestral properties
Image Description
Super Tax

No super tax on ancestral properties

  • 19 May 2026

وراثتی جائیداد پر سپر ٹیکس نہیں لگ سکتا — لاہور ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ!

 

جسٹس Jawad Hassan نے اس انکم ٹیکس ریفرنس میں یہ فیصلہ دیا کہ اگر کسی شخص نے اپنی آبائی یا وراثتی جائیداد فروخت کی ہو اور وہ جائیداد چھ سال سے زیادہ عرصہ تک اس کے پاس رہی ہو، تو اس پر حاصل ہونے والا کیپیٹل گین “0% ٹیکس” کے زمرے میں آتا ہے، لہٰذا اس پر سپر ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا۔

 

مقدمے کے اہم حقائق

 

درخواست گزار نے ٹیکس سال 2024 میں تقریباً 1 ارب 14 کروڑ روپے کی آمدن “Capital Gains” کے طور پر ظاہر کی، جو آبائی جائیداد کی فروخت سے حاصل ہوئی تھی۔

ایف بی آر نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ یہ بڑی آمدن ہے، اس لیے سیکشن 4C کے تحت اس پر Super Tax لاگو ہوتا ہے، اور تقریباً 11 کروڑ روپے کا سپر ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

 

درخواست گزار کا مؤقف

 

درخواست گزار نے کہا کہ:

 

* وہ کوئی کمپنی یا پراپرٹی ڈیلر نہیں بلکہ ایک فرد ہے۔

* جائیداد آبائی/وراثتی تھی۔

* قانون کے مطابق ایسی جائیداد اگر 6 سال سے زائد عرصہ رکھی گئی ہو تو اس پر Capital Gain Tax کی شرح 0% ہوتی ہے۔

* جب اصل ٹیکس ہی نہیں بنتا تو Super Tax بھی نہیں لگ سکتا۔

 

ایف بی آر کا مؤقف

 

ریونیو نے کہا کہ:

 

* سیکشن 4C ایک الگ قانون ہے۔

* اگر آمدن بہت زیادہ ہو تو Super Tax لاگو ہوتا ہے۔

* چاہے Capital Gain پر شرح 0% ہو، پھر بھی وہ “income” شمار ہوگی۔

 

عدالت کے اہم مشاہدات

 

عدالت نے قرار دیا کہ:

 

* سیکشن 37(1A) ایک خاص قانون ہے جو غیر منقولہ جائیداد کے Capital Gain کو الگ طریقے سے ٹیکس کرتا ہے۔

* اگر قانون نے کسی آمدن پر 0% ٹیکس مقرر کیا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اس آمدن پر کوئی ٹیکس وصول کرنا مقصود نہیں۔

* Super Tax اصل ٹیکس کے ساتھ منسلک اضافی ٹیکس ہے، یہ الگ سے نئی ٹیکس ذمہ داری پیدا نہیں کر سکتا۔

* جب بنیادی ٹیکس ہی صفر ہو تو Super Tax بھی نہیں لگ سکتا۔

 

سپریم/فیڈرل کانسٹیٹیوشنل کورٹ کے فیصلوں پر انحصار

 

عدالت نے M/s DG Khan Cement Company Limited case سمیت دیگر فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ:

 

* اگر کسی Capital Gain پر قانون کے تحت کوئی ٹیکس قابلِ ادا نہ ہو، تو اس پر Super Tax بھی نہیں لگایا جا سکتا۔

* 0% ریٹ کا عملی اثر Exemption جیسا ہی ہوتا ہے۔

 

حتمی فیصلہ

 

عدالت نے قرار دیا کہ:

 

* درخواست گزار کی وراثتی جائیداد پر حاصل ہونے والا Capital Gain چونکہ 0% ٹیکس کے دائرے میں آتا ہے، اس لیے اس پر Super Tax لاگو نہیں ہوتا۔

* ایف بی آر کی جانب سے عائد کردہ تقریباً 11 کروڑ روپے کا Super Tax غیر قانونی ہے۔

* ٹریبونل اور اسیسنگ آفیسر کے احکامات کالعدم قرار دے دیے گئے۔

* ریفرنس درخواست گزار کے حق میں منظور کر لی گئی